Eid-ul-Fitr is being celebrated with religious devotion and respect across the country

Advertisement

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی‘ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے پیش نظر ملک بھرمیں زیادہ تر نظر نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد ہوئے‘ مساجد اورعیدگاہوں میں بیس نکات پر مشتمل لائحہ عمل کے مطابق نمار عید الفطر کی ادا ئیگی ہوئی

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی‘ کورونا ..

ملک بھر میں عید الفطر اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے پیش نظر ملک بھرمیں زیادہ تر نظر نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد ہوئے ۔ مساجد اورعیدگاہوں میں بیس نکات پر مشتمل لائحہ عمل کے مطابق نمار عید الفطر کی ادا ئیگی ہوئی ۔
کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے الم ناک حادثے کے باعث ملک میں سوگوار فضاء کے باعث عید سادگی سے منائی جارہی ہے۔ ملکی تاریخ میں طویل عرصہ کے بعد پہلی بار ملک بھر میں عید ایک ہی روز منائی جارہی ہے جس سے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ ملے گا ۔علماء کرام نے اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی۔
ملکی ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح وبہبودکیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی جلد آزادی کیلئے بھی دعائیں مانگی گئی۔
عید کے پرمسرت موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی عیدپی آئی اے کے شہداء، کورونا سے پیدا شدہ صورتحال میں روزی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹرز ، نرسز، کورونا کے مریوں کے نام کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ اپنی عید ہندوستانی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینییوں اور مسلمان مہاجرین کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ عید کے موقع پر معاشرتی فاصلوں پر عمل کریں، ماسک پہنیں، اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ خود اور اپنے عزیز خاندان والوں اور دوستوں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔
انشاء اللہ پاکستان اس مشکل سے کامیاب ہوکر نکلے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عیدِ سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام میں کشمیریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔
آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اللہ سے موجودہ چیلنجوں میں کمی کیلئے رحمت کی دعا کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر پونا سیکٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پونا سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ آرمی چیف نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے عیدالفطرکے موقع پرقوم کیلئے امن، ترقی اورخوشحالی کی تمنائوں کااظہارکیاہے۔ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کراچی میں طیارے کے حادثہ اورکورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمگیروبائ کے مشکل وقت میں قوم کو باہمی ایثاروقربانی اوربھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عیدالفطر کے مبارک موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ عید انتہائی غیر معمولی حالات میں آئی ہے۔ ایک طرف قوم کوویڈ۔19 کی وبائی مرض کے ساتھ مستعدی سے جنگ لڑ رہی ہے دوسری طرف ہمارے دل پی کے 8303 کے المناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہیں۔
انہوں نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے شہداء کے لواحقین اور کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایئر چیف نے کشمیری بھائیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو غیر معمولی بھارتی جارحیت اور مظالم کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ عید کے موقع پرقوم کوکوروناوائرس کی وباء سے انسانی جانوں کے نقصان اورجمعتہ الوداع پرطیارے کے الممناک حادثہ کا سامناکرنا پڑاہے جس نے متعدد خاندانوں کو غم اورصدمے سی دوچارکیاہے۔
انہوں نے کہاکہ قوم کو عیدالفطرپران لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئیے جنہوں نے اپنے پیاروں کوکھودیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قوم کو مقبوضہ کشمیرکے اپنے ان کشمیری بہنوں اوربھائیوں کوبھی یادرکھنا چاہئیے جو بھارتی ظلم واستبداد کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندواتوا نظریہ کے پرچارک مودی حکومت کے جنگی جرائم عالمی ضمیرکیلئے براہ راست چیلنج ہے۔
قومی سیاحت رابطہ بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران شہری ملک بھر میں سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے عید الفطر پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر پر پوری قوم اور مسلم دنیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سب کو خوشیوں میں شامل کرنا ہے، کورونا وائرس کے باعث غیر معمولی صورت حال کے سبب ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو عید کی خوشیوں کی مبارک باد دیتا ہوں عید کے موقع پر ان کو نہ بھولیں جنہوں نے 2 روز قبل اپنے ورثاء کو سوگوار چھوڑ دیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے عزم اور جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،عید کے موقع پر ہمارے جذبات و احساسات کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے وہ کشمیریوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، عید کے موقع پر پاکستانی عوام کے جذبات اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں

Source Link

Advertisement
Advertisement