Fawad Chaudhry announces to set up observatories for moon sighting in Islamabad, Gwadar before next Ramadan

Advertisement

فواد چوہدری کا آئندہ رمضان سے قبل اسلام آباد، گوادر میں چاند دیکھنے کیلئے رصدگاہیں قائم کرنے کا اعلان

آئندہ رمضان سے قبل اسلام آباد اورگوادرمیں چاند دیکھنے کیلئے رصدگاہیں ..

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاہے کہ آئندہ رمضان سے قبل اسلام آباد اورگوادرمیں چاند دیکھنے کیلئے رصدگاہیں قائم کی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مذہبی تہواروں سے اتفاق اوریکجہتی کااظہارہونا چاہئیے۔
انہوں نے کہاکہ اگلے رمضان سے قبل اسلام آباد میں چانددیکھنے کیلئے رصدگاہ (آبزرویٹری) قایم کی جائیگی، گوادرمیں بھی رصدگاہ بنانے کی کوشش کی جائیگی، ان رصد گاہوں میں عام شہری خود جاکر چاند دیکھ سکیں گے اوراس سے چاند دیکھنے کا مسئلہ مستقل طورپرحل ہوجائیگا۔
انہوں نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی ، مفتی منیب الرحمان اورعلمائے کرام کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے، آج پوری قوم ایک ساتھ مل کر عید منارہی ہے اس میں علمائے کرام نے اہم کرداراداکیاہے۔

Source Link

Advertisement
Advertisement