Is there a political bake?

Advertisement

ن لیگ اور ق لیگ میں قربتیں بڑھنے لگیں، خواجہ سعد رفیق کی 20 سال بعد پرویز الٰہی سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق ق لیگ اور ن لیگ میں فاصلے سمٹنے لگے اور قربتیں بڑھنے لگیں۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے 20 سال بعد سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات کی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں کرونا وائرس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خواجہ برادران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں خواجہ برادران نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں چودھری پرویز الہی نےکرونا وائرس سے بچاؤ اس کے تدارک کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر خواجہ برادران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کرونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لیے سب نے بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے بتاتے ہوئے کہا کہ چودھری خاندان سے ہمارا بہت پرانا تعلق ہے۔ چودھری صاحبان کے بزرگوں اور ہمارے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا۔ تاہم اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر بھی چلنا چاہتے ہیں جو ملکی و قومی مفادات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Source Link

Advertisement
Advertisement