Passenger who miraculously survived PIA plane crash discharged from hospital

Advertisement

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں معجزانہ طور پر بچ جانے والا مسافر ہسپتال سے ڈسچارج

کراچی طیارہ حادثہ میں بچ جانے والے دو مسافروں میں سے محمد زبیر کو ہسپتال ..

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حادثہ کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارہ پی کے 8303 میں بچ جانے والے دو مسافروں میں سے ایک محمد زبیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کو 22 مئی کو سول ہسپتال کراچی کے برن یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں دو دن زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ طیارہ کے حادثہ میں بچ جانے والے دو مسافروں میں محمد زبیر اور پنجاب کے بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود شامل ہیں۔

Source Link

Advertisement
Advertisement