The cricket series between Pakistan and England was finally scheduled

Advertisement

بالآخر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول طے پا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پاگیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پا گیا، دونوں ٹیمیں سیریز میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے چارٹرڈ طیارے سے انگلینڈ روانہ ہو گی، جہاں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
قومی ٹیم سیریز سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے شروع ہو گا، ٹی ٹونٹی میچز ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔واضح رہے انگلینڈ ٹور کیلئے قومی کھلاڑیوں کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ کوچنگ سٹاف اور میڈیکل پینل نے تمام کھلاڑیوں کیلئے معمول کی مشقوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

Source LInk

Advertisement
Advertisement