Turkish President Recep Tayyip Erdogan’s telephone call to President Dr. Arif Alvi Condolences to the bereaved families of those killed in the tragic plane crash

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فون
طیارہ کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فون، نیک ..

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور صدر اور پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پی آئی اے کے طیارہ کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر نے کہا کہ ترکی مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب اور ترک عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے شہریوں کی دیکھ بھال اور کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے ترکی کی طرف سے حفاظتی کٹس اور سامان کی فراہمی پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا۔
صدر مملکت نے کراچی میں بدقسمت طیارہ کے حادثہ پر ترک صدر کے اظہار یکجہتی کے پیغام کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی طرف سے یہ پیغام دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرپا تعلقات کا مظہر اور متاثرہ خاندانوں کیلئے حوصلے اور ہمت کا باعث ہے۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین دیرپا اور بے مثال برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

Source Link

Advertisement
Advertisement